مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے براہموس سپر سانک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔ تجربہ راجستھان میں سرحدی جیسلمیر ضلع کے پھوکرن فائرنگ رینج میں کیا گیا، اس موقع پر فوج اور ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے افسران موجود تھے، دفاعی حکام کے مطابق براہموس سپر سانک کروز میزائل زمین سے تقریباً 300 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کو خودکار موبائل لانچر کے ذریعے فائر کیا گیا، براہموس ایرو اسپیس کے سربراہ سدھیر مہرا کاکہنا ہے کہ براہموس میزائل سسٹم بھارتی فوج کے پاس موجود ایک مہلک اور قوی ہتھیار ہے جس نے کامیاب تجربے کے بعد ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے، فوج نے پہلے ہی اپنے ہتھیاروں میں براہموس کی 3 رجمنٹس کو شامل کر رکھا ہے جو تمام میزائل کے بلاک تھری ورژن سے لیس ہیں۔
بھارت نے براہموس سپر سانک کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔
News ID 1859433
آپ کا تبصرہ